بدھ، 27 مئی، 2015

ہم دوستوں سے معلومات کا تبادلہ کیوں کریں؟

معلومات کا تبادلہ خیال اس وقت انتہائی ضروری ہو جاتا ہے۔ جب آپ یہ چاہتے ہو کہ میرا تجربہ ، میری تخلیق,   میرے خیالات سے بھی زیادہ طاقت وار ہو اور دوسرے حضرات اس پر اپنی تنقید یا اصلاحی مشورہ دے اور مختلف حضرات اپنے اپنے نقطہ نظر سے اپنے طرف سے نگاہ ڈال کر مجھ سے وابستہ سوچ کو آگاہ کرے اور میں اپنی تخلیق کو مزید تراش سکوں تاکے آئندہ ہر زاویے سے دیکھنے والے کو ڈھونڈنے سے بھی کوئی عیب نہ ملے۔
ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی کسی تعمیر ی کام کا سوچتا ہے تو وہ بہت معمولی سی سوچ ہوتی ہےاس تعمیری کام کے ہو جانے کے بعد جب یہ تعمیری کام دوسرے بہت سے حضرات کی اصلاحی تنقید اور عملی میدان کا مزہ چھک چکی ہوتی ہے۔
ہمیں اپنے تجربے اپنی غلطیوں اور تعمیری کام کو لازماً لازماً ایک دوسرے کے علم میں لانا ہے اگر ہم درج ذیل چیزیں چاہتے ہیں۔
نمبر 1۔ اپنے عقل اور ذہانت کو ممکنہ حد تک روشن رکھنے کے لیے۔
نمبر 2۔ جس معاشرے میں آپ رہتے ہیں اس معاشرے کے مزاج و رجحانات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے یا پھر ان کو اپنے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے۔
نمبر3۔ اور صدقہ جاریہ کے لیے ایسا علم یا تجربہ جو دوسروں کے کام آتا رہے آپ کے مرنے کے بعد وہ صدقہ جاریہ ہے۔
نمبر 4۔ اپنے فن میں مہارت کے لیے۔
نمبر 5۔ دوسروں سے اچھا سوچنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے۔
نمبر 6۔ دوسرے سےمثبت مقابلہ کرنے کے لیے۔
نمبر 7۔ اپنی حوصلہ افزائی اور حوصلہ شکنی کے نتیجہ پر اپنی مثبت ہٹ دھرمی کو استعمال میں لانے کے لیے۔
نمبر 8۔ اپنی طبیعت سے حسد کو ختم کرنے کے لیے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔